لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق حارث رؤف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے 2 سے 3 میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ  سلمان ارشاد  کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حارث رؤف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا  ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے