وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ایک موسیقار بھی بھارت میں جاری قتل و غارت پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہوجاتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’جب وہ موسیقار جنہوں نے فروغِ امن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا، بھی ہندوستان میں جاری قتل و غارت گری پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہوجاتی ہے‘۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں، تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہونے کا یہی وقت ہے‘

خیال رہے کہ لندن میں مشہور موسیقار راجر واٹرز نے متنازع شہریت قانون متعارف کرانے پر بھارتی حکومت پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو میں دہلی کی جامعہ ملیہ کے طالبعلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طالبعلم مودی کے فاشسٹ نسل پرست قانون کیخلاف کھڑاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے راجر واٹرز کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں مر نے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 350 زخمی ہیں اور ان میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے