امریکا طالبان امن معاہدہ؛ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلاء کرے گی

افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق القاعدہ اور داعش پر پابندی ہوگی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن معاہدے پردستخط کی تقریب جاری ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔

دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

امریکا اورافغان حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغانستان سےامریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلاء کریں گی اور یہ منصوبہ طالبان کی جانب سےامن معاہدےکی پاسداری سےمشروط ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے