تفتان: 15 روز سے پاکستان ہاؤس میں موجود تمام زائرین کلیئر قرار

تفتان: محکمہ صحت نے ایران سے آنے والے 252 زائرین کو 15 روز پاکستان ہاؤس میں رکھنے کے بعد ان کی اسکریننگ مکمل کرکے سب کو کلیئر قرار دے دیا۔

لیویز حکام کے مطابق ایران سے آنے والے تمام 252 زائرین کو 15 دنوں سے پاکستان ہاؤس میں رکھا گیا تھا جہاں ان کی اسکریننگ مکمل کی گئی اور محکمہ صحت کے حکام نے تمام زائرین کو کلیئر قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالغنی کا کہنا ہےکہ گزشتہ رات نئے آنے والے زائرین کو پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی 48 گھنٹے بعداسکریننگ کی جائے گی۔

ادھر کسٹم حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر پاکستان اور ایران میں تجارت ساتویں روزبھی بند ہے جس کے باعث ٹریڈ بندش کی وجہ سے تفتان میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں، کاروبار نہ ہونے کے باعث تاجر برادری اور مزدور شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

بارڈر بند ہونے کی وجہ سے تفتان کے تاجروں کی ایک بڑی تعداد سرحد کی دوسری جانب پھنسی ہوئی ہے جن کے رشتہ دار عزیز اقارب پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے