روسو کی دھواں دھار سنچری، ملتان کا کوئٹہ کو جیت کیلیے 200 رنز کا ہدف

رلی روسو کی دھواں دھار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دید

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز ذیشان اشرف اور جیمز ونس نے کیا لیکن 23 کے مجموعی اسکور پر ذیشان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جیمز ونس بھی 29 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

گزشتہ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے معین علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور رلی روسو نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا اسکور تیزی سے آگے بڑھایا۔

شان مسعود 32 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن رلی روسو کا بلا رنز اگلتا رہا۔

رلی روسو نے 43 گیندوں پر 6 بلندو بالا چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تیز رفتار سنچری اسکور کی اور وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے