حکومت کا شریف برادران کو ڈی پورٹ کرنے کیلیے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پر عزم ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔

معاون خصوصی کہتی ہیں کہ حکومتی اقدامات سے قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے، آنے والے دنوں میں روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

فغان امن معاہدے پر انہوں نے کہا کہ کل پوری قوم کے لئے ایک اہم خوشخبری تھی، افغان معاہدہ سے پاکستان اورپاکستانی قیادت کا سرفخر سے بلند ہوا ہے، افغان امن معاہدہ عمران خان کے مؤقف کی تائید ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی حیثیت کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھائےہوئےہیں، افغانستان میں امن سے خطے میں امن آئے گا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے