فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ میں علی رحمن ہیرو اور ہانیہ عامر ہیروئن

ٹی وی و فلم سٹار علی رحمن اور اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر پہلی بار ایک ساتھ فلم میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

مطابق دونوں نے گزشتہ روز فلمساز و ہدایتکار وجاہت رؤف کی نئی فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا، فلم کے پہلے سپیل کی عکس بندی کراچی میں کی جا رہی ہے۔

اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ’’جاناں‘‘ میں علی رحمن کے ساتھ معاون اداکارہ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کر کے رواں برس نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے