کابل: تقریب میں دھماکے سے 27 افراد جاں بحق، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

کابل: افغان دارالحکومت میں برسی کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران دھماکا ہوا

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کررہے تھے جب کہ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے دھماکے میں 27 افراد کے جاں بحق اور 29 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی، سربراہ امن کونسل، سیکنڈ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو اور دیگر شخصیات تقریب میں شریک تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے