کراچی میں ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 7 ہوگئی

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کے قریبی افرادکوبھی چیک کیاجائے۔

ایک اور مریض کی تصدیق کے بعد کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے  کراچی میں 4، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے