36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی

آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔

اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے 11 میجر جنرلز کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ذریعے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان خطے میں امن  و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے