معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہورہی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی بلکہ اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، قیمتی جانوں کو ضیاع ہورہا ہے، سوا ارب سے زیادہ آبادی اپنے گھروں میں بند ہے، معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہرہورہی ہے، پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس پر پوری قوم پریشان اور مضطرب ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ نوازشریف کا دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے، جس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے،انہوں نے پیغام  دیا ہے کہ موجودہ صورتحال پر وہ انتہائی دکھی ہیں، قوم کو مشکل اور صبرآزما حالات کا سامنا ہے، ایسے میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان مل کر ایک تاریخی کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے