شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق

 لندن: برطانوی شہزادے چارلس میں چند علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے 71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور وہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے تھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کیسز 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار ہوگئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مہلک بیماری سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے