ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں اب تک 417، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 121جب کہ اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ  بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہیں جب کہ کاروبار زندگی مفلوج ہو چکاہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار اور مقدمات بھی درج کیے جارہے ہیں لیکن  اس کے باوجود لیاری، بلدیہ، سرجانی، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں کچھ شہری لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں

کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کے 14 داخلی اور  خارجی پوائنٹس پر ناکے لگائے گئے ہیں جب کہ صرف سبزی، پھل، دودھ کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، بیکریاں، گوشت اور کریانہ کی دکانیں کھلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے