ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1495 ہوگئی،12 جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1495 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 25 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پیش نظر صوبائی 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ دی جائے گی۔ صوبے میں کرفیو نہیں لگا دفعہ 144پر موثر عمل درآمد کروائیں گے جیل میں قید معمولی جرائم کے قیدیوں کو 90روز کے لئے رہا ئی دی جائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے