پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1625 سے تجاوز، اموات 19 ہوگئیں

کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا جس کے باعث ایک روز میں 5 اموات سامنے آئیں۔

تاہم آج بھی ڈپٹی کمشنر راولپنڈٰی نے مزید 2 اموات کی تصدیق کی جس کے جس کے بعد اگر ان 2 اموات کو شامل کلیں تو پنجاب میں اموات 8 ہیں تاہم ابھی سرکاری سطح پر یہ تعداد 6 بتائی گئی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 3، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

اگر مجموعی طور پر ملک میں کیسز کو دیکھیں تو پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 502 ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے