کورونا وائرس: شاہی حیثیت چھوڑنے والے شہزادہ ہیری کینیڈا سے امریکا منتقل

رواں برس کے آغاز میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے آرچی کے ہمراہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنےوالے دنوں میں کینیڈا سے امریکا منتقل ہوگئے۔

شہزادہ ہیری نے جنوری 2020 کے اچانک شاہی ہثیت چھو ڑکرکے دنیا کو حیران کردیا تھا اور بعد ازاں ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد مارچ کے آغاز میں انہوںے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت چھوڑ دی تھی۔

شاہی حیثیت چھوڑنے سے قبل ہی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور جوڑے نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ وہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان ہی بقیہ زندگی گزاریں گے۔

شاہی حیثیت چھوڑے جانے اور کینیڈا منتقل ہونے کے فوری بعد ہی شہزادہ ہیری اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی اخراجات کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا تھا اور کینیڈین حکومت نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ شاہی جوڑے کے اخراجات برداشت نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے