کورونا کے باعث معاشی بحران؛ جرمن ریاست کے وزیر خزانہ نے خود کشی کرلی

برلن: جرمنی میں ایک صوبے کے وزیر خزانہ نے کورونا وائرس کے باعث عوام کی مالی امداد میں ناکام رہنے پر خودکشی کرلی۔۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر کی لاش کو فرینکفرٹ اور مینز کے درمیان واقع قصبے ہوشیم میں ٹرین ٹریک پر دریافت کیا گیا۔

لاش کو سب سے پہلے ٹریک پر دیکھنے والے ابتدا میں شناخت نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ جسم پر زخم تھے۔

تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے لاش کی شناخت ہوئی اور موت کی ممکنہ وجہ خودکشی ہے، تاہم ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے