مسلک،مذہب سے قطع نظر وائرس کیخلاف کامیابی کیلئے کھڑے ہونا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔

آرمی کے ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کنوینر نامزد کرنے کے موقع پر آرمی چیف نے قومی اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کنوینر نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے قیام کا فیصلہ چند روز قبل قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ہوا جو انسداد کورونا وائرس مہم کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ این سی او سی، این سی سی کے واضع کردہ امور میں خدمات انجام دے گا۔

این سی او سی کا اہم کام وبائی مرض کے خلاف اس قومی مہم میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین مؤثر رابطوں کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ اس ادارے میں فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف وفاقی اور صوبائی سرکاری ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے نئے ادارے کے بارے میں بتایا کہ این سی او سی وائرس کے خلاف ون ونڈو آپریشن کے طورپر کام کرے گا اور قومی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے قومی سلامتی کمیٹی اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض انجام دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے