دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد

دنیا کے درجنوں ممالک میں گزشتہ 2 ہفتوں سے زائد وقت سے جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی کمی نہیں دیکھی جا رہی اور 6 اپریل کی دوپہر تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ کے قریب جا پہنچی تھی۔

عالمی ادارہ صحت اور متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بنائے گئے کورونا وائرس کے عالمی نقشے کے مطابق 6 اپریل کی دوپہر تک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 لاکھ 78 تک جا پہنچی تھی۔جہاں دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہاں دنیا بھر میں اس سے ہلاکتیں بھی جاری ہیں اور 6 اپریل کی دوپہر تک دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 69 ہزار 500 سے زائد ہو چکی تھی۔

عالمی میپ کے مطابق دنیا بھر میں بیمار ہونے والے مریضوں میں سے 6 اپریل کی دوپہر تک 2 لاکھ 65 ہزار کے قریب افراد صحت یاب بھی ہوچکے تھے ، جس میں سے سب سے زیادہ مریض چین میں 78 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے