شبر زیدی فارغ، نوشین جاوید ایف بی آر کی نئی سربراہ تعینات

حکومت نے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے نوشین جاوید امجد کو نیا چیئرپرسن تعینات کردیا۔

نوشین جاوید امجد ان لینڈ ریونیو سروس کی 22 ویں گریڈ کی افسر ہیں جو اس وقت (ایڈمنسٹریشن) رکن کے طور پر تعینات ہیں۔ادھر وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے نئی چیئرپرسن ایف بی آر کی سمری کی منظوری دی۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ‘متفقہ طور پر تجویز’ دی کہ نوشین جاوید امجد کو نیا چیئرمین تعینات کرنا چاہیے، ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ شبر زیدی کو 2 سال کے عرصے کے لیے اعزازی بنیادوں پر چیئرپرسن تعینات کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے