شہباز گل کا ٹوئٹ، جہانگیر ترین کی وضاحت، ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران رپورٹ کی روشنی میں ایگریکلچر ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹانےکی خبر پر کہا ہے کہ وہ کسی ٹاسک فورس کے چیئرمین نہیں رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل کے ٹوئٹ کے برخلاف وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘خبریں آرہی ہیں کہ مجھے ایگریکلچر ٹاسک فورس کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین کبھی نہیں رہا، کیا کوئی مجھے چیئرمین بنانے کا نوٹی فکیشن دکھا سکتا ہے’۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ‘برائے مہربائی ریکارڈ درست کرلیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے