مزید 397 افراد کورونا کا شکار؛ ملک بھرمیں مریضوں کی تعداد 3469 ہوگئی

کراچی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3469 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری رکدہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3469 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1684، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے