امریکا میں کورونا کے ہزاروں نئے کیسز کی تصدیق، اٹلی اور اسپین میں کمی

امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس وائرس سے شدید متاثر یورپی ممالک اسپین اور اٹلی میں گزشتہ تین دن سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ 

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران امریکا میں کووِڈ-19 یعنی کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار629 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے وائٹ ہاؤس کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کووڈ -19 سے ایک لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوسکتی ہیں کیونکہ کورونا سے سانس کی بیماری بھی لاحق ہوتی ہے جو گھر بیٹھے بھی ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ یورپ ہے جہاں اسپین اور اٹلی سب سے ہلاکتیں سامنے آئی ہیں مگر  وہاں  گزشتہ تین روز سے نئے کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ 

اسپین میں اب تک ایک لاکھ 36 ہزار 675 افراد اس وائرس سے متاثر اور 13 ہزار 341 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور نئے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے