پاکستان میں 4601 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 727 صحتیاب

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 4600 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اس وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس کے باوجود دنیا بھر کی طرح یہاں بھی اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔

26 فروری کو پاکستان میں پہلے کیس سے لے کر آج 45 دن گزرنے تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم اپریل کے مہینے میں یہ اضافہ دوگنا ہوگیا ہے۔31 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد 2007 تک تھی جو آج (10 اپریل) تک بڑھ کر 4601 تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم جہاں متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہی صحتیاب افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز تک ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 572 تھی تاہم آج نئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں 727 افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ان نئے کیسز کے بعد اگر ملک میں صوبوں اور علاقوں کے حساب سے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پنجاب میں اب تک سب سے زیادہ 2279 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد 1128 تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 620 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید برآں بلوچستان میں 219 اور گلگت بلتستان میں 215 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں یہ تعداد 107 ہے جبکہ آزادکشمیر میں سب سے کم 33 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا ملک میں ہونے والی 67 اموات پر نظر ڈالیں تو اس وقت سب سے زیادہ خیبرپختونخوا اس حوالے سے آگے دکھائی دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے