ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5183 ہوگئی، 88 افراد جاں بحق

 اسلام آباد /  کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 183 ہوگئی، اس مہلک وائرس سے 88 افراد جاں بحق اور 1028 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 132  میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 170 ہوگئی جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 28 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

سندھ میں اتوار کو بھی مزید 93 کیسز اور 2 اموات سامنے آئیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتایا کہ اب تک 13 ہزار 309 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1411 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ نئے آنے والے کیسز کی تعداد 93 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے