پاکستان میں کورونا وائرس سے 7261 افراد متاثر، 1765 صحتیاب

دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور روز نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔

آج آنے والے نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار 261 ہوگئی جبکہ اموات 137تک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ 2 روز سے ملک میں اموات کی شرح میں اچانک بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایک روز میں 17 اموات تک ریکارڈ کی گئی ہیں، جو پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک روز مرنے والوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔ اسی طرح کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹ میں اضافے کو بھی بتایا جارہا ہے۔تحریر جاری ہے‎

تاہم اس سب کے باوجود اپریل کا مہینہ پاکستانیوں کے لیے کورونا وائرس کے حساب سے کافی تشویش ناک دیکھا جارہا ہے کیونکہ اس ماہ کے صرف 17 دنوں میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اموات بھی 100 سے زائد ہوئی ہیں۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن میں بھی 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے