ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11155 ہوگئی، 237 جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 155 ہوگئی ہے جب کہ یہ وائرس اب تک 237 افراد کی جان لے چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 642 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز بڑھ کر  11 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار391 ہے۔

جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے وہی دوسری طرف ماہ مقدس رمضان المبارک کا بھی 25 اپریل سے آغاز ہورہا ہے اور اس ماہ کی مناسبت سے مساجد میں باجماعت نماز سے متعلق ایک طریقہ کار بھی بنایا گیا، جس کے بارے میں ڈاکٹرز نے درخواست کی کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

سندھ اور پنجاب کے ڈاکٹرز نے خبردار کیا کہ آئندہ آنے والا ماہ یعنی مئی اس وائرس کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ حکومت اور علما کو مساجد میں باجماعت نماز سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے اس وقت سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیا۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 767  ہے۔ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541 جب کہ بلوچستان میں 607 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 300، اسلام آباد میں214 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے