برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیے

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تقریبا ایک ماہ بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے اپنے سرکاری دفتر کو جوائن کرلیا۔

بورس جانسن میں گزشتہ ماہ 27 مارچ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم اس باوجود وہ گھر سے ہی وزارت عظمیٰ کا ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

تاہم ایک ہفتے بعد بورس جانسن کی طبیعت بگڑ گئی تو انہیں 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آئی سی یو کے بعد بھی بورس جانسن تقریبا مزید 2 دن تک ہسپتال رہے تھے اور 12 اپریل کی سہ پہر کو انہیں سینٹ تھامس ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، تاہم اس باوجود انہوں نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں۔

لیکن 26 اپریل کی شب کو وہ اپنے سرکاری دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ لوٹ آئے اور 27 اپریل کو وہ ایک ماہ بعد کورونا سے متعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے