پی ٹی وی ارطغرل غازی کی مدد سے عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہشمند

ترک ڈرامہ ‘دیریلیش ارطغرل’ جسے پاکستان میں ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کچھ ماہ پہلے اسے نشر کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور یکم رمضان سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر اسے نشر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

جب اس کی پہلی قسط نشر ہوئی تو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو ایک ہی دن میں 40 ہزار نئے صارفین نے سبسکرائب کیا۔

یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کا قومی چینل اس ڈرامے کی مدد سے یوٹیوب پر ایک عالمی ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے۔تحریر جاری ہے‎

پی ٹی وی ورلڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ‘چلیں ایک ماہ میں یوٹیوب پر نئے سبسکرائبرز کا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں، اس وقت کا ریکارڈ 66 لاکھ کا ہے اور ارطغرل غازی چینل اسے آپ کی محبت سے توڑ سکتا ہے، ہمارے پاس تاریخ رقم کرنے کے لیے 15 دن باقی ہیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے