کورونا وبا: سندھ میں ریکارڈ 1080 نئے کیسز، ملک میں مجموعی متاثرین ساڑھے 28 ہزار سے زائد

پاکستان کورونا وائرس کا پھیلاؤ دن بدن بڑھ رہا ہے اور آج بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہزار 769 ہوگئی ہے جبکہ اموات 636 تک پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میں ملک میں ایک روز کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 2000 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ یہ 2 ہزار کیسز وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاؤن کو نرم کرنے کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آئے۔

تاہم ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال دن بدن تشویشناک ہورہی ہے اور پہلے سیکڑوں یا 3 ہندسوں میں آنے والے کیسز 4 ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی دگنی ہوگئی ہے۔

صرف مئی کی بات کریں تو یکم مئی سے 8 مئی تک 226 اموات اور 10 ہزار سے زائد کیسز دیکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے