احمدپور کے قریب کیلے کے باغ سے نامعلوم لاش کے ٹکڑے برآمد۔ شناخت نہ ہو سکی، تفتيش جاری

احمدپور کے قریب کیلے کے باغ سے نامعلوم لاش کے ٹکڑے برآمد۔ شناخت نہ ہو سکی، تفتيش جاری

احمدپور(اشرف علی میتلو) تفصيلات کے مطابق راہوجا میں کیلے کے باغ سے نامعلوم لاش کے ٹکڑے دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ٹکڑے ہسپتال منتقل کر دیے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا ہے کہ انسان کے ٹکڑے کھوپڑی اور ایک ٹانگ ملی ہے جس سے مرحوم کی شناخت ممکن نہیں تا حال تفتیش جاری ہے جیسے ہی شناخت ہو گئی تو انفارم کریں گے۔ باغ سے چپل اور ٹوپی بھی ملی ہے۔ دوسری طرف علاقے میں انسانی لاش کے ٹکڑے برآمد ہونے کے بعد خوف اور سوگ کی صورتحال ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close