احمدپور کے قریب پیرجوگوٹھ میں بیدردی سے قتل کیے گئے نوجوان کے ورثاء کا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ،  ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے انصاف کی اپیل

احمدپور کے قریب پیرجوگوٹھ میں بیدردی سے قتل کیے گئے نوجوان کے ورثاء کا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے انصاف کی اپیل

احمدپور(اشرف علی میتلو)تفصيلات کے مطابق پیرجوگوٹھ میں دس دن پہلے گائوں جھنور خان شبنانی کا نوجوان نورالدین شنبانی پیرجوگوٹھ کے قریب قتل ہو گیا تھا جس کی نعش کے ٹکڑے راہوجا سے ملے تھے وحشی درندوں کے گرفتار نہ ہونے کے خلاف ورثاء افضل شنبانی ، سونو خان شنبانی، محمد ادريس شنبانی اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کے ہمارے مظلوم نوجوان کو بيدردری سے قتل کیا گیا لیکن پولیس نے ابھی تک کسی مجرم کو گرفتار نہیں ٰکیا اور ہم انصاف کے لیے دربدر ہیں اس موقعے پر انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے انصاف کی اپیل کی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبا کیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close