ثانیہ مرزا کے بیٹے اپنے والد کو کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟ ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کے بیٹے اپنے والد کو کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟ ویڈیو وائرل

دبئی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے 3 سالہ بیٹے اذہان ملک کی تصاویر اور ویڈیوز کو دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ننھے اذہان کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اذہان اپنے والد شعیب ملک کو شعیب بھائی کہہ کر پکار رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے اذہان ملک اپنے والد کی گود میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بابا کاکیا نام ہے، ننھے اذہان نے فوراً سے کہا کہ میرے بابا کا نام شعیب بھائی ہے۔ شعیب ملک کے پھر سے پوچھنے پر اذہان نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ کا نام شعیب بھائی ہے۔ تاہم شعیب ملک نے اپنے بیٹے سے ان کا نام پوچھا تو ننھے اذہان نے کہا کہ میرا نام اذہان ملک ہے۔جبکہ چند سیکنڈ کی ویڈیو کو 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close