کیلیفورنیا میں ڈالروں کی بارش

کیلیفورنیا میں ڈالروں کی بارش

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ڈالروں کی بارش دیکھ کر شہری خوش ہو گئے اور انہوں نے یہ بارش دیکھ کر پیسے لوٹنا بھی شروع کر دیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو سڑک پر خوشی خوشی پیسے جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں پیسے لے جانے والی ایک وین سے ڈالرز اچانک سڑک پر گرنا شروع ہو گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر سڑک سے نوٹ اٹھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہیں۔ سڑک پر بکھرے ڈالر دیکھ کر ہر کسی نے اپنی گاڑی روک کر ڈالر سمیٹنے شروع کر دیئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شہریوں کو ڈالر واپس لوٹانے کی وارننگ بھی دی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close