پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری ۔پی ٹی اے نے 19 کمپنیوں کو مقامی سطح پر موبائل فونز بنانے کی اجازت دیدی

پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری ۔پی ٹی اے نے 19 کمپنیوں کو مقامی سطح پر موبائل فونز بنانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ( پاپولر ویب ڈیسک)پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ پی ٹی اے نے 19 کمپنیوں کو مقامی سطح پر موبائل فونز بنانے کی اجازت دیدی۔ 19 غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں 2 جی، 3 جی اور 4 جی فونز تیار کریں گی ۔ابتدائی طور پر کمپنیوں کو اگلے دس سالوں کے لئے اجازت دی گئی ہے، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق  مینوفیکچررز اپنے  برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے  جو  ’پاکستان میں تیار‘  ثقافت کو فروغ دیں گے۔کمپنیوں کے تیار کردہ موبائل ڈیوائسز پاکستان میں فروخت ہونے کے ساتھ برآمد بھی کیے جائیں گے  ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ ترجمان پی ٹی اے نےمزید بتایا کہ  یہ پلانٹس پا کستانی  صارفین کے لیے کم قیمت والے ہینڈسیٹ فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گےپی ٹی اے نے رواں سال موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز جاری کیے تھے

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے