پیڈسٹل فین سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا پانے کا طریقہ

پیڈسٹل فین سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا پانے کا طریقہ

شدید گرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ گھروں کے باہر موجود تپش کا اثر اندر بھی محسوس کیا جاتا ہے اورپنکھوں کی ہوا تک گرم ہوجاتی ہے۔ اب ٹھنڈی ہوا پانے کےلئے ائیر کنڈیشنز خریدنا بھلا ہر ایک کے بس کی بات کہاں ہے۔ ایسے میں اگر ہم آپ کو ایک ایسا ٹوٹکا بتا دیں جس سے آپ بنا ایک روپیہ خرچ کیے ایک پیڈسٹلفین سے اے سی جیسی ٹھنڈک پالیں تو کیسا رہے گا۔ سوال یہ ہے کہ ایک پیڈسٹل فین کو پنکھے میں کیسے تبدیل کیا جائے۔ سب سے پہلے کولڈ ڈرنک کی دو بوتلیں لیجیے (جن میں سے ہر بوتل کی گنجائش 500 ملی لیٹر ہو)؛ دونوں بوتلوں کے پیندے اس طرح کاٹیے کہ نچلا حصہ مکمل طور پر الگ نہ ہو بلکہ ایک طرف سے جُڑا رہے جسے ڈھکنے کی طرح کھولا جاسکے؛ بوتلوں کے باقی نچلے حصے میں نصف پر چاروں جانب کاوئیے (سولڈرنگ آئرن) یا کسی گرم سلاخ سے گول سوراخ کردیجیے؛ بوتلوں کے ڈھکنے مضبوطی سے بند کرکے انہیں اُلٹا کیجیے اور باریک تار کی مدد سے پیڈسٹل فین کے پیچھے والی جالی پر باندھ دیجیے؛ اب فریزر میں جمائی گئی برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (آئس کیوبز) لے کر ان سے بوتلوں کو آدھا بھر دیجیے۔ یہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد پیڈسٹل فین چلا دیجیے اور اس کے سامنے بیٹھ کر ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیجیے۔ اگر آپ کے پاس بڑا پیڈسٹل فین ہے تو 500 ملی لیٹر کے بجائے ایک لیٹر والی کولڈ ڈرنک بوتل استعمال کرنا زیادہ مناسب رہے گا۔کچھ دیر بعد جب برف پگھل جائے اور پنکھے کی ہوا گرم ہونے لگے تو اُلٹی بوتلوں کے ڈھکنے کھول کر سارا پانی نکال لیجیے اور ان میں دوبارہ سے نئی برف بھر دیجیے۔ اگر تحریری طور پر یہ بات سمجھ میں نہ آئی ہو تو ساری تفصیل اس ویڈیو میں دیکھ لیجیے:

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے