صدر نیشنل بنک سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سرچکراگیا،عدالتیں کیا کررہی ہیں؟فواد چوہدری

صدر نیشنل بنک سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سرچکراگیا،عدالتیں کیا کررہی ہیں؟فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو اقتصادی بحران سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا کل سے TikTok کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا اب دوبارہ saskartoonشہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نےخنجروں سے حملہ کیا ہےمغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیا کے بڑھتےواقعات پر تشویش ہےامید کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائےجائینگے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے