کوروناوائرس کی نئی قسم نے آتے ہی تباہی مچادی

کوروناوائرس کی نئی قسم نے آتے ہی تباہی مچادی

لندن(ویب ڈیسک) دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم لیمبڈا کا انکشاف ہوا ہے، لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی نسبت کئی گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابقسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا دیگر قسموں ایلفا، ڈیلٹا اور گاما سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور یہ کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا برطانیہ، چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔گزشتہ 6 ماہ کے​​​​​​​ دوران برطانیہ میں وائرس لیمبڈا کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کی ڈیلٹا قسم کو زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا تھا جو بھارت سے دیگر ممالک میں پھیلا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس سے چھٹکارے کے لیے ماہرین مختلف تجربات کر رہے ہیں تاہم ہر کچھ عرصے ماہ کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آ جاتی ہے اور دنیا بھر میں لوگوں کو تیزی سے کورونا ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے