چین نےگوادر میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے عزم کااظہارکیا،اسد عمر

چین نےگوادر میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے عزم کااظہارکیا،اسد عمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا ہے، چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہرکیا ہے۔وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیرِ اعظم نے نومبر میں اس علاقے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا، وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا، چھ سو ارب روپے سے زائد کے پیکیج سے 53منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا،ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے،جیسا کام وزیراعظم کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم سے ویڈیو لنک سے بات کی، بلوچستان کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، بلوچستان کیلئے بارہ سو ارب روپے کے منصوبے ہیں، صوبے میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے