لاکھوں ،کروڑوں کابزنس لیکن پٹرول پمپ کاکرایہ صرف 35روپے

لاکھوں ،کروڑوں کابزنس لیکن پٹرول پمپ کاکرایہ صرف 35روپے

کراچی (ویب ڈیسک )لاکھوں کروڑوں کا بزنس دینے والے پیٹرول پمپ کا کرایہ صرف پینتیس روپے، جی ہاں کراچی میں 35 روپے کرائے پر پیٹرول پمپ دینے کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات طار ق بشیر چیمہ نے بتایا کہ ان پیٹرول پمپس کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں،پاکستان کوارٹرز کراچی کی ری جنریشن کا منصوبہ بنایاگیا،سیکٹر جی بارہ اور ایف باہمیں پاور آف اٹا رنی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات گزشتہ روز قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ بر ائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس میں اس حوالے سے بتایا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 120 خرید کر پے منٹ کی، کچھ پے منٹ رہتی ہے،کراچی کے پوش ترین علاقوں میں 2060 تک 35 روپے کرائے پر پیٹرول پمپ دیئےگئے ہیں۔ محمد نجیب ہارون کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی اسٹیٹ آفس عبید الدین نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ،جی سیون اور ایف سکس میں حکومتی رہائش گاہوں کا سروے کیا گیا،جی سکس جی سیون میں 24 گھروں پر غیر قانونی قبضہ تھا اب انکے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، اسلام آ باد میں سر کاری گھروں کی کمی ہے، وزارت ہاؤسنگ کے حکام نے بتایا کہ لانڈھی میں120 اپارٹمنٹ ہیں انکے واجب الادا 14 ملین ہیں ،مجموعی طور پر 384 اپارٹمنٹس تھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے