معروف ڈانسر مہک ملک کے خلاف مقدمہ درج

معروف ڈانسر مہک ملک کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ڈانسر ، ٹک ٹاکر اور اسٹیج اداکارہ مہک ملک کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈانسر  مہک ملک اپنے  مجرا ڈانس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ موجودہ وقت میں مہک ملک پاکستان کی سب سے مشہور و مقبول “مخنث” رقاصہ ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان  کے فالورز کی تعداد  79 لاکھ سے زیادہ ہے۔ وہاڑی میں مہک ملک کے خلاف  شریفاں مائی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں اغواہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔متاثرہ شریفاں مائی نے موقف اپنایا ہے کہ مہک ملک اور اس کے ساتھیوں نے میرے بیٹے کو اغواء کررکھاہے اور تاوان کامطالبہ کررہے ہیں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے