کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

مظفر آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیںکہ کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے۔چھتر کلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے دکھوں، تکالیف اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے، نواز شریف آپ کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، ایک سرکاری اہلکارنے ویڈیو میں کہا مریم نواز کو تباہ کر دیں گے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کشمیر جاؤ وہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، کشمیر کیلئے دو منٹ کی خاموشی عمران خان نے آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتےہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنےخوفزدہ ہیں نوازشریف سےبات شروع اورختم کرتےہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے