سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر 11چھٹیاں

سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر 11چھٹیاں

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ورکرز کو عید کی 11 چھٹیاں ملیں گی جبکہ نجی شعبے کے ملازمین 4 تعطیلات سے مستفید ہوسکیں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی عید تعطیلات کا آغاز بدھ 14جولائی 4 ذی الحجہ 1442ھ ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگا جبکہ تعطیلات کا آخری دن اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ 1442ھ ہوگا۔ سرکاری ادارےپیر 26 جولائی 16 ذی الحجہ 1442ھ کو دوبارہ کھلیں گے۔اسی طرح عید الاضحیٰ پر پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے اداروں میں عید الاضحی کی تعطیلات 18 جولائی 8 ذی الحجہ 1442ھ کو اتوار کی ڈیوٹی کے بعد شروع ہوگی۔مذکورہ بالا سیکٹر کے ملازمین کی چھٹیاں 4 دن کی مقرر کی گئی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے