شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا نیا جھوٹ کا پٹارہ کھولا ہے،فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا نیا جھوٹ کا پٹارہ کھولا ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بجلی کے ترسیل کے نظام کو اپ گریڈ نہیں کیا، بجلی بنانا ہی اہم کام نہیں تھا، بجلی گرڈ اسٹیشن تک پہنچانا بھی ضروری تھا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ شہباز شریفکی رنگ بازی ،شو بازی اور اداکاری سے قوم واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ لودشیڈنگ سےمتعلق شہباز شریف نے نئے جھوٹ کا پٹارہ کھولا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگی بجلی کے معاہدوں کو ازسرنو ریوائس کیا ہے، بجلی ترسیل نظام کو بہتر بنانے پر 10 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی میں پانی کی نکاسی کیلئے دوجنریٹر لگائے ہیں جبکہ 14 لاکھ گیلن بارش کا پانی انڈر گراؤنڈ ٹینک میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے