کھاوڑہ سےپی ٹی آئی امیدوارراجہ منصورکا پاورشو فلاپ

کھاوڑہ سےپی ٹی آئی امیدوارراجہ منصورکا پاورشو فلاپ

مظفرآباد (ویب ڈیسک) ایل اے 31کھاوڑہ سے پی ٹی آئی کے امیدوارراجہ منصورکاپاورشوفلاپ ، وفاقی وزاء کی حلقے میں آمدبھی عوام کوپی ٹی آئی کی طرف متوجہ نہیں کرسکی، راجہ منصورناتجربہ کاری کی وجہ سے عوامی پزیرائی حاصل کرنے میں ناکا م رہے ہیں ،بھرپورکوشش کے باوجود حلقے سے کوئی بڑاگروپ اورشخصیت اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ تفصیل کے مطابق کھاوڑہ میں پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ منصورکوشدیدمشکلات کاسامناہے دوہفتوں میں مسلسل دوسراشو ناکام ہوگیا،​​​​​​​ راجہ برادری کابھی اعتمادحاصل نہیں کرسکے راجہ منصورکو اپنے ہوم سٹیشن پر راجہ علی حیدر مرحوم گروپ کے عزیز و اقارب سے شدید سیاسی مزاحمت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ وہ گھرسے ہی ہارجائیں گے، ناتجربہ کارٹیم بھی ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، مسلسل کوششوں کے باوجود حلقے میں پی ٹی آئی کاپیغام پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ دوسری طرف مسلم کانفرنس پروپیگنڈہ کررہی ہے کہ راجہ منصورآخروقت میں راجہ ثاقب مجیددستبردارہوجائیں گے اس وجہ سے منصورکی پوزیشن خراب ہورہی ہے جبکہ اس حلقے سے عاصم خورشید،بنارس حسین ،فرخ ممتازخان ودیگرنے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی تھیں راجہ منصورتاحال انہیں بھی راضی نہیں کرسکے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے