بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی بابر اعظم کے معترف ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی بابر اعظم کے معترف ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلیں، ایجنسٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔ بابر اعظم نے اننگز کے دوران پہلے امام الحق کے ساتھ 92 اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔اس اننگز میں بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے جہاں وہ بطور کپتان کسی بھی پاکستانی کی ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 1983 میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے