دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،وزیراعظم

دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،تمام چینی باشندوں کی مکمل سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم  داسو ڈیم حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو معاملے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، حکومت پاکستان حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام چینی باشندوں کی مکمل سیکورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے