شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دیدی،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے

شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دیدی،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے

پشاور(ویب ڈیسک )شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دیدی،واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے قاتل سے دوستی کے بعد شادی کی اور پھر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے اس کوشش میں تھی کہ اپنے شوہر کی موت کا بدلہ لے سکے اور اس کیلئے مکمل منصوبہ بندی بھی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کا پہلا شوہر تین سال قبل فوت ہوا تھا مگر ثابت نہیں ہو سکا کہ اسے قتل کیا گیا یا وہ قدرتی موت سے جاں بحق ہوا ، ملزمہ نے اپنے طور پر پتہ جوئی کی تو علم ہوا کہ مقتول کے دوست گلستان نے زہر کا انجکشن دے کر قتل کیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم ولایت خان کے فائرنگ سے قتل کی اطلاع پا کر جب وہاں پہنچے تو ایک گولی سر دوسری جسم کے دائیں جانب لگی تھی ، ملزمہ میت کے ساتھ بیٹھی تھی ۔ ملزمہ نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر سر زمین افغان پناہ گزین تھے ، ان کی ملزم گلستان سے دوستی تھی ، میرے شوہر پشاور میں کام کرتے اور جو کچھ کماتے وہ گلستان کوبھیجتے کہ جب ضرورت ہو گی لے لیں گے ، مگر واپس آکر گلستان سے رقم مانگی تو اس نے دینے سے وقتی طور پر انکار کر دیا۔ملزمہ کے مطابق سر زمین کی طبیعت خراب تھی جس پر گلستان نے دوا لا دی اور کہا کہ یہ گولیاں کھالو اور یہ انجکشن گھر جا کر لگا لینا ، میرے شوہر نے گھر آکر انجکشن لگایا تو وہ زمین پر گر کر تڑپنے لگے اور جاں بحق ہو گئے ۔ میں نے اس دن سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ، پہلے ملزم سے دوستی اور پھر شادی کی اور آج اسے قتل کر کے بدلہ لے لیا ہے ۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے پہلے عدالت پیش کیا جس کے بعد چکدرہ جیل بھیج دیاگیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے