تباہی سرکار نے غریب عوا م کو ’’بڑی عید پر بڑا‘‘ تحفہ دیا،شیری رحمن

تباہی سرکار نے غریب عوا م کو ’’بڑی عید پر بڑا‘‘ تحفہ دیا،شیری رحمن

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے غریب عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ دیدیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2فیصد کم ہونے کہ باجود پیٹرول فی لیٹر 5.40 روپے اور ڈیزل 2.54 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے مطابق نہیں بلکہ 610 ارب پیٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل کرنے کے لئےکیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ تباہی سرکار 3 سال میں 31 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے۔ ابھی 610 ارب لیوی ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یہ لوگ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو بھی ریلیف بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ تبدیلی کی سونامی تو آ نہ سکی البتہ مہنگائی کی سونامی میں پورا ملک ڈوب رہا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے