آئی فون 13کے متعدد نئے سیٹ متعارف،قیمتوںکااعلان بھی کردیاگیا

آئی فون 13کے متعدد نئے سیٹ متعارف،قیمتوںکااعلان بھی کردیاگیا

نیویارک (ویب ڈیسک )امریکاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فائیوجی سے لیس آئی فون 13سیریز کے چارنئے فون متعارف کرادئیے جوجلدہی صارفین کی پہنچ میں ہوں گے ۔امریکاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے ایک نئے آئی فون 13کی لانچنگ اورقیمتوں کااعلان کیاگیاہے ۔ترجمان ایپل کے مطابق آئی فون 13کے 4نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کی جانب سے آئی فون 13منی ،آئی فون 13،آئی فون 13پرو،آئی فون 13پرومیکس متعارف کرایاگیاہے ،یہ دوسراموقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چارفون متعارف کرائے ہیں ۔ایپل نے صارفین کی خواہش کومدنظر رکھتے ہوئے ہرقسم کے بجٹ کافون پیش کیاہے ،تاکہ خواہش مند افراداپنی جیب کے حساب سے اسے خرید سکیں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے